ابنا: مصرکے نائب وزیرخارجہ شوقی اسماعیل نے ان رپورٹوں کی تردید کی ہے کہ سعودی عرب چار فریقی کمیٹی سے نکل چکا ہے ۔ قابل ذکر ہے گذشتہ روز بعض ذرائع ابلاغ نے یہ رپورٹ دی تھی کہ سعودی عرب نے چار فریقی کمیٹی سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے ۔ چار فریقی کمیٹی مصر کے صدر محمد مرسی کی تجویز پربنائي گئي ہے جسمیں ایران ، سعودی عرب ، مصر اور ترکی شامل ہیں ۔ادھر مصر کے وزیرخارجہ محمد کامل عمرو نے ایک بار پھر تاکید کی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام کے بحران کو حل کرنے میں کلیدی کردار کا حامل ہے ۔ مصر کے وزیر خارجہ نے شام میں بیرونی مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی مداخلت سے حالات نہایت بحرانی ہوجائيں گے ۔ ...../169
8 اکتوبر 2012 - 20:30
News ID: 354999
مصر کی وزارت خارجہ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ سعودی عرب نے شام کا مسئلہ حل کرنے کے لئے چار فریقی کمیٹی سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے ۔